خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج آندھی چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جہاں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا اور شدید گرمی محسوس کی گئی۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں آج بھی بادل چھائے رہیں گے اور کئی علاقوں میں تیز آندھی چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا اور گرمی میں کچھ کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور بارش کے دوران سیلابی علاقوں میں خاص طور پر محتاط رہیں۔

Scroll to Top