باجوڑ میں عید قربان کی مویشی منڈیاں قائم، مہنگائی نے خریداری متاثر کر دی

باجوڑ :عید قربان کے موقع پر باجوڑ میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جہاں جانور فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے خریداروں کی تعداد کم ہے اور لوگ زیادہ تر جانور دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

مویشی فروشوں کا کہنا ہے کہ فی الحال جانوروں کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر ہیں اور جیسے جیسے عید قربان قریب آئے گی، ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس صورتحال نے خریداروں کی قوت خرید متاثر کی ہے اور خرید و فروخت کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد: عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈی کی رونقیں بحال، مہنگائی سے خریداری متاثر

تاجر مزید کہتے ہیں کہ مہنگائی کے باعث عید پر جانور خریدنا مشکل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگ محدود بجٹ کے ساتھ بازار آ رہے ہیں۔ تاہم جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کی توقع نے منڈیوں میں گہماگہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Scroll to Top