ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسی دہشت گردی کے خلاف بڑا احتجاج شروع کردیاہے۔
بھارت کے سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر ڈنمارک کے اوپن ایئر مقام تقریب میں شرکت کے لئے مدعو تھے، ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو خبر ملنے کے بعد کثیر تعداد میں پاکستانی بلوچستان پراکسی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کے لئے اکھٹے ہوگئے۔
مظاہرین نے بے جی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر کی ایک تقریب آمد پر سخت نعرے بازی کی۔ مودی دہشت گرد کے نعروں سے شہر گھونج اٹھا۔
روی شنکر کی آمد پر موجود بھارتی شہری احتجاج کے آغاز کے فوراً بعد ہال کے اندر بھاگ گئے، اور کوئی بھی بی جے پی رہنما کا استقبال نہ کرسکا۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کےلئے بھارتی سفیر بھی موجود تھے تاہم احتجاج کے باعث وہ بھی روی شنکر کا استقبال کرنے کےلئے ہال سے باہر نہیں آسکے۔
مظاہرین نے کہا کہ بھارت کے سپانسرڈ دہشت گرد تنظم کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں بلوچستان میں آئے روز معصوم شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار نشانہ بنتے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان دونوں دہشت گرد گرپوں کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔





