گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا، 2 سال کا بچہ متاثر

Pakistan SCO Summit 2026

گلگت بلتستان کے وادی تانگیر کے گاؤں گبر سے تعلق رکھنے والے 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سیکریٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ  کے مطابق گزشتہ 7 برسوں کے دوران رپورٹ ہونے والا پہلا کیس ہے۔

سیکریٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ کا کہنا ہے کہ مزمل نامی بچے کے نمونے ایک ہفتہ قبل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے تھے،  لیبارٹری رپورٹ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال مجموعی طور پر پاکستان میں رپورٹ ہونے والا یہ چھٹا پولیو کیس ہے، اس سے پہلے ایک کیس سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوا تھا۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان نے واقعے کے بعد فوری ردِ عمل دیتے ہوئے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے اور ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

حکام کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقے میں خصوصی انسدادی مہم جلد شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا پاکستان کے مؤقف کے ساتھ ہے مودی تنہا رہ گیا، سابق مندوب منیر اکرم

محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top