خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم! کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل 2025 منظور

خیبر پختونخوا میں مختلف محکموں کے اعلی افسران کے تبادلے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے آٹھ افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں،تبدیل کیے گئے افسران میں ایک گریڈ 19، چار گریڈ 18 اور تین گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں۔

منگل کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے علیحدہ علیحدہ اعلامیے جاری کیے۔

اعلامیے کے مطابق، ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی میر خواس خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس، پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (KPSRA) تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ موجودہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن KPSRA قرۃ العین وزیر کو ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ زمین خان کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس، کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے KPMS افسر سردار بہادر، جو تقرری کے منتظر تھے، کو محکمہ سیاحت، ثقافت، خدمات اور آثار قدیمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، محمد سہیل عزیز کو، جو بھی تقرری کے منتظر تھے، محکمہ سیاحت، ثقافت، خدمات اور آثار قدیمہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے سیکشن آفیسر، محکمہ ٹرانسپورٹ محمد شکیل کو بھی تبدیل کر کے اسی محکمے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ، گریڈ 17 کے پی ایم ایس افسر محمد علی کو محکمہ بہبود آبادی میں سیکشن آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ نورین کیانی کو محکمہ قانون و پارلیمانی امور میں سیکشن آفیسر کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top