پاک بھارت کشیدگی ! ہسپتالوں میں ہنگامی حالت ، ڈاکٹر ز کی چھٹیاں منسوخ

خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے طبی آلات کی قیمتوں کی فہرست جاری

پشاور: خیبرپختونخوا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں خریداری کے لیے طبی آلات، فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کی منظور شدہ فہرست جاری کر دی ہے، جو 30 جون تک نافذ العمل رہے گی۔

جاری کردہ فہرست میں 400 سے زائد طبی آلات اور اشیاء کی تفصیلات اور ان کی مقررہ قیمتیں شامل کی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام ضلعی صحت افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپلائی آرڈرز جاری کرتے وقت انسانی وسائل، انفراسٹرکچر، مالی وسائل، بجلی کی فراہمی اور آلات کی غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ صحت نے سپلائرز کے لیے پرفارمنس سکیورٹی کی شرط بھی رکھی ہے، جس کے تحت سپلائرز کو کل آرڈر کی رقم کا 10 فیصد بطور سکیورٹی جمع کرانا ہوگا۔ ترسیل اور ادائیگی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے، جس کے مطابق سپلائی مکمل ہونے پر فوری انسٹالیشن اور معائنہ کیا جائے گا، اور کسی بھی شکایت کو پروکیورمنٹ سیل کو رپورٹ کرنا ہوگا۔

اعلامیہ میں اہم طبی آلات کی قیمتیں بھی جاری کی گئی ہیں جن میں:

24 گھنٹے بلڈ پریشر مانیٹر (امریکن ساختہ): 11 لاکھ 49 ہزار 900 روپے
انستھیزیا مشین (چینی ساختہ): 77 لاکھ 37 ہزار 500 روپے
ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ (کورین ساختہ): 2 کروڑ 15 لاکھ روپے
آکسیجن کنسنٹریٹر (چینی ساختہ): 2 لاکھ 75 ہزار روپے
بے بی انکیوبیٹر (چینی ساختہ): 14 لاکھ 85 ہزار روپے

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے کیسز کی رپورٹ سامنے آگئی

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام تر اقدامات شفاف خریداری اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ عمل درآمد میں غفلت پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top