سوات:بارات لے جانی والی کوچ گہری کھائی میں جاگری

سوات کی تحصیل کبل میں بارات میں شامل کوچ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شاہ ڈھیری کے مقام پر پیش آیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو کبل اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 2025-26 : فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی شاہ ڈھیری سے کبل جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

Scroll to Top