اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی نے کہا ہے کہ تین سال قبل ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں، لیکن آج پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مائنس سے شروعات کیں اور ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا۔
اختیار ولی نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیاں مالی بحران کے باعث بند ہونے کے قریب ہیں، اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کا ریونیو اتنا بڑھ چکا ہے کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ
انہوں نے لاہور بار کو دی گئی کروڑوں روپے کی ڈونیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں پر خرچ ہونی چاہیے تاکہ عوام براہ راست مستفید ہو سکیں۔