50 فیصد عوام غربت کی دلدل میں، معیشت تباہی کے دہانے پر، ہمایوں مہمند نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

50 فیصد عوام غربت کی دلدل میں، معیشت تباہی کے دہانے پر، ہمایوں مہمند نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ آج ملک کی 50 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے جاچکی ہے، جبکہ معیشت مسلسل تنزلی کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے ملکی معیشت کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج ملک کی 50 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے جاچکی ہے، جبکہ معیشت مسلسل تنزلی کی طرف گامزن ہے۔گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ جس شخص کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے، اُس کی اصل خریداری قوت اب صرف 42 ہزار روپے کے برابر رہ گئی ہے۔ انہوں نے بیروزگاری کی شرح 22 فیصد تک پہنچنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ صنعت و زراعت دونوں شعبے منفی نمو کا شکار ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

سینیٹر ہمایوں کے مطابق کسانوں کو اب تک 4.2 کھرب روپے کا بھاری نقصان ہوچکا ہے، جس نے زرعی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب تک موجودہ حکمرانوں کو برطرف نہیں کیا جاتا، معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عام آدمی کو شدید معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، اور وقت آگیا ہے کہ سنجیدہ اصلاحات اور قیادت میں تبدیلی لائی جائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔

Scroll to Top