بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مجھے کوئی ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا حکومت آئینی تقاضے کے مطابق بجٹ پیش کر رہی ہے، کوئی کنفیوژن نہیں، بیرسٹر گوہر

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ آج مقررہ وقت پر پیش کیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی کنفیوژن نہیں پائی جاتی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بجٹ کے معاملے کو بلاوجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، حالانکہ بجٹ ایک آئینی تقاضا ہے جسے پورا کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بجٹ کی تیاری سے متعلق پہلے ہی پارٹی بانی عمران خان سے مشاورت کر چکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد بھی منظوری سے قبل عمران خان سے مشاورت ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی قسم کا بحران نہیں اور خیبرپختونخوا حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں مکمل اعتماد کے ساتھ نبھا رہی ہے۔

Scroll to Top