خیبرپختونخوا، بجٹ اجلاس طلبی کا معاملہ الجھ گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرنے کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بجٹ اجلاس کی سمری پر تاحال دستخط نہ کیے جانے کے باعث اجلاس مؤخر ہو گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت آج ہر صورت اجلاس بلانے پر بضد ہے۔

اجلاس طلبی کے لیے حکومت کی جانب سے ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے جو ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی،  ریکوزیشن پر 40 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اسمبلی رولز آف بزنس کے تحت بجٹ اجلاس ریکوزیشن کی بنیاد پر نہیں بلایا جا سکتا۔

اپوزیشن کے مطابق بجٹ اجلاس صرف گورنر کی منظوری سے ہی ممکن ہے، بصورت دیگر طلب کیا گیا اجلاس بجٹ اجلاس شمار نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آمنے سامنے

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ اگر گورنر 14 دن تک سمری منظور نہیں کرتے تو صدر پاکستان سے رجوع کیا جائے گا تاکہ صوبائی بجٹ اجلاس بلایا جا سکے۔

Scroll to Top