بنوں میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک آگاہی مہم چلائی گئی۔
مہم کے دوران شہریوں کو ٹھنڈا پانی، جوس، او آر ایس (ORS) اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے عوام کو بتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں، دھوپ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور کمزور و بزرگ افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو طلب کرلیا
ریسکیو 1122 کے مطابق اس مہم کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ ہیٹ ویو سے محفوظ رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں سے بروقت رابطہ کر کے مؤثر تعاون فراہم کریں۔





