ڈیرہ اسماعیل خان :مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب پولیس اور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی سببرب اور ایس ایچ او شورکوٹ کی قیادت میں کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور بٹوا برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فاٹا اسٹیل انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ میں 10 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔