گورنر خیبرپختونخوا کا سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بھارت کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا، آج دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

حویلی کہوٹہ : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار حویلی کہوٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آج دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیت کی معترف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شندور پولو فیسٹیول 20 سے 22 جون تک منعقد ہوگا، تمام تیاریاں مکمل

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Scroll to Top