تہران : ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کا نیا اور شدید سلسلہ شروع کر دیا ہے، جسے ایرانی میڈیا نے بڑا میزائل حملہ قرار دیا ہے۔
حملوں کی وجہ ایران کے مطابق اسرائیلی جارحیت ہے، جس میں تہران میں ایرانی ہلالِ احمر کے تین کارکن شہید ہوئے تھے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے تل ابیب، حیفہ اور دیگر قابض اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جب کہ یہ کارروائیاں صبح تک جاری رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسرائیلی توانائی کمپنی کے مطابق حیفہ کے مرکزی پاور اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا ہے، تین ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں اور تمام ریفائنری تنصیبات بند کر دی گئی ہیں۔
تل ابیب اور حیفہ میں ایئر سائرن بجنے لگے جبکہ شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے ان حملوں کو بے مثال سکیورٹی چیلنج قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا، آج دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدگی کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، جب کہ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔