غیر قانونی پیٹرول کی فروخت ،انتظامیہ خاموش، کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے

اگر ریلیف نہیں دے سکتے تو بوجھ بھی نہ ڈالیں، عوام کا صوبائی حکومت سے مطالبہ

صوابی : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

صوابی کے شہریوں، زمینداروں اور مزدور طبقے نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کھیتی باڑی کے اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔

ایک مزدور نے شکوہ کیا دیہاڑی نہیں لگتی، اوپر سے ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے، ہم کہاں جائیں؟

شہریوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صرف اپنی مراعات اور تنخواہیں بڑھا رہے ہیں، جبکہ عام آدمی دن بہ دن پس رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو کم از کم مزید معاشی بوجھ تو نہ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ، تل ابیب اور حیفہ پر میزائل اور ڈرونز داغ دیے

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، ورنہ ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top