بنوں : بنوں میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امور نوجوانان کے اشتراک سے منعقد ہونے والا دو روزہ کتب میلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
میلے میں کمانڈر 116 بریگیڈ بریگیڈیئر نوید احمد، ڈپٹی کمشنر محمد فہیم خان، اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کتب میلے میں مختلف موضوعات پر رکھی گئی کتابیں عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر نوید احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو علم کے فروغ کے لیے کتاب دوستی کو فروغ دینا ہوگا، کیونکہ یہی علم، ترقی اور روشنی کا راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھا کر پی ٹی آئی کی اکثریت اقلیت میں تبدیل کی گئی، زرتاج گل کا بڑا دعوی
کتب میلے کا مقصد نوجوانوں میں مطالعے کی اہمیت اجاگر کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا، جسے شرکاء نے سراہا۔