ملک کے بیشتر حصوں میں شدید ہیٹ ویو کا راج، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شدید گرمی، تپتا سورج اور لو کے تھپیڑے، ہیٹ ویو سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ سورج گویا آگ برسا رہا ہے اور درجہ حرارت کئی مقامات پر 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جا چکا ہے۔

شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت نے عوام کو محتاط رہنے اور گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت تاکید کی ہے۔

ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

سورج کی روشنی سے بچیں

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن کے گرم ترین اوقات صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

مناسب لباس پہنیں

ہلکے رنگوں کے ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہننے کی تجویز دی گئی ہے سورج کی براہِ راست تپش سے بچنے کے لیے سر پر ٹوپی، رومال یا چھتری کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

 ہر فرد روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پیے چاہے پیاس محسوس نہ ہو، لیموں پانی یا او آر ایس  جیسے مشروبات جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور گرمی کے اثرات سے بچاتے ہیں۔

خوراک میں احتیاط

مرچ مصالحے اور چکنی غذا سے پرہیز کرتے ہوئے ہلکی پھلکی، تازہ اور آسانی سے ہضم ہونے والی خوراک کھانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ٹھنڈی جگہ پر قیام

جہاں ممکن ہو پنکھے، اے سی یا ہوا دار کمروں میں رہیں، دن کے وقت گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ گرمی اندر نہ آئے۔

بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال

بچے ، بزرگ اور مریض گرمی سے جلد متاثر ہوتے ہیں اس لیے ان کی ہائیڈریشن اور آرام کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top