ایبٹ آباد میں قومی مارشل آرٹس چیمپئن شپ، واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں سرفہرست

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں جاری 17ویں قومی خواتین مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں دو، دو گولڈ میڈلز جیت کر مشترکہ طور پر میڈلز ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پنجاب کی ٹیم نے تین کانسی کے تمغے حاصل کیے، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیم نے دو برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں مختلف ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر دوسرے روز کے اختتام پر نمایاں کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ایونٹ کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مارشل آرٹس کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف ٹیمیں شریک ہیں، اور فائنلز کے لیے جوش و خروش عروج پر ہے۔ مقابلے آئندہ روز بھی جاری رہیں گے۔

Scroll to Top