وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر، تینوں سروسز چیف اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات اور پاکستان کے اعلٰی سطح کی حکومتی وفد کی دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
اجلاس میں اعلٰی قیادت بالخصوص خطے میں ایران اسرائیل جنگ اور ایران پر امریکی حملے کے بعد بدلنے والی صورتحال اور اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی
اجلاس کے بعد حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرکے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔





