شوگر ایڈوائزری بورڈ کی 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

آج وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔

جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شوگر ملز مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا گیا، چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانےکے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا، ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں، درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

محکمہ موسمیات کی 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

واضح رہے کہ 20 جون کو حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے چینی درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

Scroll to Top