ایران نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا، ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں ایرانی افواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت روک دی تو ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، تاہم فوجی آپریشنز کے مکمل خاتمے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے کمزور ردعمل پر ٹرمپ کا بیان: دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، اور اگلے 6 گھنٹوں میں دونوں ممالک اپنے جاری مشنز مکمل کر کے 12 گھنٹے بعد جنگ کو ختم شدہ تصور کریں گے۔

Scroll to Top