وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ،سانحہ سوات پر بریفنگ دی

اسلا م آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ۔

گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان ،امن او امان کی مخدوش صورتحال پر اتمانزئی جرگہ اور ضلعی انتظامیہ کےمذاکرات میں پیش رفت

ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے-

Scroll to Top