پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان پر قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا خوف دراصل حکومت کے خاتمے کی نشانی ہے۔
ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور مسلسل ریاستی اداروں کو دھمکانے، چیلنج کرنے، آئین و قانون کو روندنے اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا یہ رویہ عوامی نمائندگی کی توہین اور ریاستی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ اپنی حکومت بچانے کے لیے اسمبلی اجلاس بلانے سے گریز کر رہے ہیں،انہیں خوف ہے کہ اگر اپوزیشن اراکین مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا لیں تو ان کی اکثریت ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ
ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود ہی اپوزیشن کا کردار بھی ادا کر رہی ہے۔،اسے گرانے کی کسی کو ضرورت نہیں، یہ خود ہی اپنے بوجھ تلے گر رہی ہے۔





