جمہوریت کے دعوے دار آج سیٹوں پر لڑ رہے ہیں،وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے، تاریخ بن رہی ہے، شیر افضل مروت

سینئر سیاست دان شیر افضل مروت نے موجودہ سیاسی صورت حال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعتیں خود کو جمہوریت، مذہب اور اخلاقیات کی دعوے دار کہتی تھیں، وہ آج اقتدار اور سیٹوں کے لیے آپس میں برسرِ پیکار ہیں۔ ان کے مطابق، موجودہ حالات وقت کا وہ چہرہ ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز )کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کچھ حلقے اسے اپنی وقتی فتح تصور کر رہے ہیں، لیکن درحقیقت یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کے اصل چہروں کو بے نقاب کر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’جن جماعتوں نے جمہوریت، مذہب اور اخلاقیات کے نام پر ووٹ لیے، وہی آج اقتدار کی ہوس میں ایک دوسرے سے الجھ رہی ہیں۔’’ شیر افضل مروت کے مطابق یہ مناظر نہ صرف باعث افسوس ہیں بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نیا باب بھی رقم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے، اور جو کچھ آج ہو رہا ہے، وہ کل کو کتابوں میں تاریخ بن کر لکھا جائے گا۔‘‘شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات اور اقتدار کی جنگ سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دیں، ورنہ تاریخ ان کے کردار کو بھولے گی نہیں۔

Scroll to Top