کوہاٹ: ریجنل اسپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی کی زیر نگرانی کوہاٹ پریمیئر فٹبال اکیڈمی میں فیفا سے منظور شدہ فٹبالز، فٹسال بالز اور کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں صدر ڈی ایف اے کوہاٹ ضیاء عالم آفریدی، ڈی ایف اے کابینہ، فرحت اللہ آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فرمان اللہ خان مروت، اور ڈاکٹر مزمل نے شرکت کی۔
ریجنل اسپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے اس موقع پر کہا کہ مقامی اکیڈمیز کو ساز و سامان کی فراہمی سے مضبوط بنیادیں قائم ہوں گی جو مستقبل کی کامیابیوں کی ضامن ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہی اقدامات کے مثبت اثرات حالیہ انڈر 22 گیمز میں دیکھنے کو ملے، جہاں کوہاٹ نے خیبرپختونخوا بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جو کہ علاقے کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کیے جا سکیں اور کوہاٹ مستقبل میں مزید نمایاں پوزیشنز حاصل کرے۔





