کوہستان مالیاتی سکینڈل، ملزم محمد ایوب پلی بارگین کے لیے تیار

کوہستان مالیاتی سکینڈل، ملزم محمد ایوب پلی بارگین کے لیے تیار

کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ملوث ملزم محمد ایوب نے پلی بارگین کے لیے آمادگی ظاہر کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں پلی بارگین کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

درخواست پر تاحال اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، وکیل کے مطابق محمد ایوب نے احتساب عدالت میں 250 ملین روپے کا چیک بھی جمع کروایا ہے۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد ایوب کے بینک اکاؤنٹس سے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ساڑھے تین ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

نیب کے مطابق درخواست گزار 2017 کا قانون پیش کر رہا ہے جو اب پرانا ہو چکا ہے جبکہ موجودہ قانون کے تحت پلی بارگین کا اختیار چیئرمین نیب کی صوابدید پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میں 21 ارب روپے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی اور ہدایت کی کہ نیب قانون کے مطابق پلی بارگین کی درخواست پر کارروائی کرے۔

Scroll to Top