واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے امریکی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکتیں دل دہلا دینے والی ہیں اور نقصان ناقابل تلافی ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ابھی بھی کئی بچے اور شہری لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ادارے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے فوری امداد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان شاہینز انگلینڈ روانہ، اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے
ٹیکساس کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال برقرار ہے اور امدادی کام جاری ہیں۔





