پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات ملکی سطح پر بھی مرتب ہونے کی توقع ہےجس کے باعث صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ عالمی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے آج پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل متوقع ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تک کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کے تاریخی اسٹیڈیم سے عمران خان کا نام ہٹانے اورارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بحال کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نرخوں کا حتمی حساب کتاب مکمل ہونے اور وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top