خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔
گورنر کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 109 کے تحت گورنر کو اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے اجلاس بلانا چاہیے تاکہ مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری کی جا سکےجو کہ 21 جولائی کو ہونے والے سینٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل کالج کے مکمل ہونے کے لیے ضروری ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھا تھاجس پر اسپیکر نے جواب دیا کہ آئین یا قواعد کے تحت اسمبلی کا اجلاس خود بلانا ان کے اختیار میں نہیں ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اجلاس طلب کرنے کے لیے گورنر کو سمری بھجوائیں تاکہ ارکان کی حلف برداری میں تاخیر نہ ہو اور الیکٹورل کالج مکمل کیا جا سکے۔





