پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے ادارے میں اصلاحات کا عمل تیز کرتے ہوئے فلائٹ سروسز کا شعبہ چیف ہیومن ریسورس افسر سے واپس لے لیا۔
نئے فیصلے کے تحت فلائٹ سروسز شعبے کے تمام فضائی میزبان اب ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو رپورٹ کریں گے۔
پی آئی اے بورڈ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا اسلام آباد، بیجنگ براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے دیگر شعبہ جات میں بھی جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔





