باجوڑ، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امن جرگے کا انعقاد

(محمد عباس) باجوڑ میں حالیہ بدامنی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک اہم امن جرگہ جامعہ احیاء العلوم خار میں منعقد کیا گیا۔

جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، عمائدینِ علاقہ، علما کرام، اور سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے موجودہ حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیا۔

جرگے کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر امن کے لیے مشترکہ جدوجہد کا عزم ظاہر کیا۔

اعلامیہ جرگے کے سربراہ حاجی گل کریم خان نے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس پر 26 جولائی تک عمل درآمد نہ ہو سکا، تو ہم نیا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے سوال کیا کہ باجوڑ سلارزو میں عوام نے ایک دہشت گرد کو پکڑ کر سیکیورٹی اداروں کے حوالے کیا تھا، اس سے پوچھا جائے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

باجوڑ میں جتنے قتل اور دہشت گردی کے واقعات ہوئےوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے پیش آئے تو ان کی ریکارڈنگ کہاں ہے؟ ریکارڈنگ کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان کرپشن سیکنڈل، 200 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے، اختیار ولی خان

Scroll to Top