محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں طوفافی بارش کی پیشگوئی

اتوار سے نیا مون سون سسٹم داخل ہوگا، خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی وارننگ

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 25 جولائی کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں، جن کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا مون سون سیزن گزشتہ سال کی نسبت زیادہ شدید اور فعال ہے۔ اب تک مون سون کے تین اسپیل ہو چکے ہیں، اور ہر نیا اسپیل پہلے سے زیادہ طاقتور ثابت ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اتوار سے ایک اور مضبوط مون سون سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کے زیر اثر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی 20 سے 25 جولائی کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر پہاڑی اور طغیانی کے شکار علاقوں میں احتیاط برتیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top