پی ٹی آئی کے ایک اور ناراض امیدوار ارشاد حسین سینیٹ نامزدگی سے دستبردار

پی ٹی آئی کے ایک اور ناراض امیدوار ارشاد حسین سینیٹ نامزدگی سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ناراض امیدوار ارشاد حسین نے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹیکنوکریٹ نشست پر جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے۔

ذرائع کے مطابق ارشاد حسین نے پارٹی قیادت سے ناراضی کے باعث دستبرداری اختیار کرلی،  اس سے پہلے وقاص اورکزئی بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد کاغذات واپس لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

خرم ذیشان نے واضح کیا کہ وہ میدان نہیں چھوڑیں گے، جبکہ عائشہ بانو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ نہ دباؤ میں آئیں گے اور نہ سودے بازی کریں گے، ہم بانی کے نظریے پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی سینیٹ انتخابات سے دستبردار

عرفان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ایم پی ایز ان کے رابطے میں ہیں اور سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔

Scroll to Top