پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی سینیٹ انتخابات سے دستبردار

پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی سینیٹ انتخابات سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے ناراض امیدوار وقاص اورکزئی سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا، امین گنڈاپور نے وقاص اورکزئی کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے پر راضی کیا۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی مفادات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وقاص اورکزئی نے کہا علی امین سے پرانا تعلق ہے اسی لیے اپنے کاغذات واپس لے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ گیا ہوں، فردوس شمیم نقوی نے میرے شکوک دور کیے، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ امیدواروں کی فہرست بانی چیئرمین کی منظوری سے مرتب کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا مجھے اپنے پارٹی ورکروں پر فخر ہے جو ہمیشہ عمران خان کے حکم پر لبیک کہتے ہیں، کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کے نظریے اور مفاد کو ترجیح دی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ وقاص اورکزئی کا شکر گزار ہیں انہوں نے ذاتی مفاد کی بجائے پارٹی اور بانی چیئرمین کے فیصلے کو ترجیح دی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نظریے اور قیادت کے حکم پر استوار ہے اور یہی ہماری اصل طاقت ہے، ہم سب بانی چیئرمین کے حکم پر چلتے ہیں یہی ہمارا جہاد ہے۔

وقاص اورکزئی حالیہ دنوں میں قیادت سے اختلافات کے باعث ناراض سمجھے جا رہے تھے تاہم اعلیٰ قیادت سے مشاورت اور ذاتی ملاقات کے بعد انہوں نے سینیٹ کی دوڑ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی کے لیے بڑا امتحان، پارٹی اختلافات برقرار

پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار عرفان سلیم، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور عائشہ بانو نے سینیٹ انتخابات میں ڈٹے رہنے کا اعلان کر دیا۔

خرم ذیشان نے کہا کہ میدان نہیں چھوڑوں گا جبکہ عائشہ بانو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نہ دباؤ میں آئیں گے نہ سودے بازی کریں گے بانی کے نظریے پر قائم ہیں۔

عرفان سلیم نے دعویٰ کیا کہ “پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ایم پی ایز ہمارے رابطے میں ہیں الیکشن میں سرپرائز دیں گے

Scroll to Top