خیبر پختونخوا، سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت شروع

سینیٹ انتخابات، دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین کامیاب، غیرحتمی نتیجہ

سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پردو حکومتی اور دو خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔

غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی روبینہ ناز نے 89 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے اور وہ بھی سینیٹر منتخب ہو گئیں۔

اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے 89 ووٹ حاصل کیے جبکہ دلاور خان نے 54 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

Scroll to Top