وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر سہولت سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر سہولت سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ اس مقصد کے لیے فوری طور پر فنڈز مہیا کیے جائیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ایف بی آر کا ڈیٹا اب ایک مربوط نظام کے تحت منسلک کیا جائے گا، جس سے تمام مراحل – خام مال کی تیاری، درآمد، پیداوار، اور خریدار تک رسائی – کو ریئل ٹائم میں مانیٹر کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی بھیجی گئی ترسیلات زر نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دیتی ہیں بلکہ زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور درآمدی ادائیگیوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کشیدگی ختم کرنے کیلئے سرگرم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صرف نظام کو ڈیجیٹل کرنا کافی نہیں بلکہ ایک جامع، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے تاکہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

Scroll to Top