قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے قومی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کر دیا۔ اس تاریخی فیصلے کا مقصد ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کا فروغ اور عالمی مقابلوں میں بہتر کارکردگی یقینی بنانا ہے۔
نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز)کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے مطابق اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 3 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے محض ایک کروڑ روپے تھا۔ سلور میڈل جیتنے والے کو 2 کروڑ اور برونز میڈل جیتنے والے کو 1 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

دیگر عالمی مقابلوں کے لیے انعامی رقم کی تفصیلات:
ایشین گیمز:
گولڈ: 1 کروڑ
سلور: 70 لاکھ
برونز: 50 لاکھ روپے

کامن ویلتھ گیمز:
گولڈ میڈل: 75 لاکھ روپے

اسلامک گیمز:
گولڈ میڈل: 50 لاکھ روپے

یوتھ اولمپکس:
گولڈ میڈل: 50 لاکھ روپے

ورلڈ چیمپئن شپ:
فاتح کو 75 لاکھ روپے
برٹش جونیئر اور یو ایس اوپن جونیئر:
جیتنے والے کو 1 کروڑ روپے

ایشین انڈور گیمز:
گولڈ میڈل: 20 لاکھ روپے

سیف گیمز:
گولڈ میڈل: 10 لاکھ روپے

خصوصی کھلاڑی بھی شامل:
اسکیم میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، بلائنڈ اور ڈیف اسپورٹس کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن کے لیے بھی انعامی رقوم مختص کر دی گئی ہیں۔

کھلاڑیوں اور عوام کا خیر مقدم:
وزیراعظم کے اس فیصلے کو کھلاڑیوں، کوچز، اسپورٹس فیڈریشنز اور شائقین نے خوب سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ آنے والے وقت میں پاکستان کو بین الاقوامی کھیلوں میں مزید کامیابیاں دلانے کا پیش خیمہ بھی ہو گا۔

Scroll to Top