ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے انعقاد سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے میزبان شہروں اور میچز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔
رواں سال کا ایڈیشن 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کے دو بڑے شہروں، دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ شائقین کو کئی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
ٹورنامنٹ ٹی20 فارمیٹ پر مشتمل ہوگا اور اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ حصہ لیں گے۔
ایشیا کپ کا سب سے زیادہ منتظر میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو 21 ستمبر کو ایک اور مقابلے کا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
پاکستان گروپ اسٹیج کے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا جبکہ دیگر ٹیموں کے میچز دبئی کے ساتھ ساتھ ابوظہبی کے زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی ہوں گے۔ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔





