نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں استحکام اور معاشی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون اور روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں، رواں برس عباس عراقچی کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے





