بنوں، بریگیڈیئر نوید احمد کا خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ، دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

بنوں، بریگیڈیئر نوید احمد کا خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ، دھماکے میں زخمی بچوں کی عیادت

کمانڈر 116 بریگیڈ، بریگیڈیئر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز کے ہمراہ خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں کا دورہ کیا اور لکی مروت دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔

گزشتہ روز لکی مروت کے علاقے میں گولا پھٹنے کے افسوسناک واقعے میں کئی بچے زخمی ہو گئے تھے، بریگیڈیئر نوید احمد نے زخمی بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بریگیڈیئر نوید احمد نے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں کھلونا بم دھماکہ، 5 بچے جاں بحق

بریگیڈیئر نوید احمد نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ زخمی بچوں کو ہر ممکن طبی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی،  ضرورت پڑنے پر انہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کر کے مزید اعلیٰ طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Scroll to Top