ٹیکنالوجی کی دنیا میں شیاؤمی نے ایک بار پھر سبقت حاصل کر لی ہے۔ حال ہی میں متعارف کرایا گیا اسمارٹ فون ریڈمی 15 فائیو جی صارفین میں مقبولیت کے اعتبار سے ٹاپ پوزیشن پر آ گیا ہے جس نے سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی عالمی فہرست میں ریڈمی 15 فائیو جی پہلی بار شامل ہو کر براہِ راست نمبر ایک پر آ گیا، جب کہ سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے نمبر پر رہا۔
سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 الٹرا اس بار تیسرے نمبر پر آیا ہے، جب کہ ایپل کا نیا آئی فون 16 پرو میکس چوتھی پوزیشن پر رہا۔ شاؤمی کا پوکو ایف 7 فائیو جی اس ہفتے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
چھٹی پوزیشن سام سنگ گلیکسی اے 36 نے حاصل کی، جبکہ ریڈمی 15، جو ایک نئی انٹری ہے، ساتویں نمبر پر آ گیا۔ ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ ریئل می 15 پرو فائیو جی، جو اس ہفتے پہلی بار شامل ہوا، نویں نمبر پر رہا۔ دسویں پوزیشن پر اس بار دو فونز نے جگہ بنائی،سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7، جو کئی درجے نیچے آیا اور ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی، جو نئی انٹری کے طور پر اس فہرست کا حصہ بنا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
یہ فہرست صارفین کی دلچسپی اور آن لائن سرچز کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہے، اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ میں کن ڈیوائسز کو سب سے زیادہ توجہ حاصل ہو رہی ہے۔





