پشاور:قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپاو نے حالیہ دورۂ چین کے دوران چینی حکام سے ملاقات کی، جس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے، خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور پاک-افغان تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
سکندر شیرپاو کا کہنا تھا کہ چین سی پیک کی وسعت میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، مگر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال اس دلچسپی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم ہو تاکہ خطے میں استحکام آئے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔
انہوں نے ملک میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 22 جولائی تک 383 واقعات ہو چکے ہیں، جو ترقی اور گورننس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: وزیر اعلیٰ کی حوصلہ افزائی نے معذور محمد سدیس کی زندگی بدل دی، تفصیل جانیں
سکندر شیرپاو کے مطابق اے پی ایس سانحے کے بعد بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کا خمیازہ آج بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔
سیاسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ہمیشہ صوبے کے مفادات کی سیاست کرتی آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام باشعور ہوں گے تو وہ اصل نمائندوں کو ضرور پہچانیں گے۔





