جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہروں میں قومی پرچموں کی بہار

کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد چودہ اگست کے جشن آزادی کی تیاریاں پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں قومی پرچموں، بیجز، ٹوپیوں اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے ہیں۔

شہری گھروں، دفاتر، گاڑیوں اور سڑکوں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے میں مصروف ہیں۔

بچے اور نوجوان جشن آزادی کے خاص لباس، شرٹس اور دیگر آئٹمز خریدنے میں مصروف ہیں۔ نوجوانوں نے اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی قومی پرچم سے مزین کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکۂ حق تقریبات کے لیے منصوبہ بندی مکمل، جشنِ آزادی نئے انداز میں منایا جائے گا

مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے جذبے میں کمی نہیں آئی، اور ہر فرد آزادی کی خوشیاں شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے پرجوش نظر آ رہا ہے۔

Scroll to Top