افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل :افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز اور مینز ایشیا کپ 2025 کے لیے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ کی قیادت اسٹار اسپنر راشد خان کریں گے اور تمام کھلاڑی دو ہفتوں کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد ٹیم کو 15 کھلاڑیوں تک محدود کر دیا جائے گا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 سال کی عمر میں بنجی جمپنگ کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

افغانستان کے ابتدائی اسکواڈ میں راشد خان، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ، وافی اللہ، ابراہیم زدران، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، ننگیال خروٹی، شرف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، گل بدین نائب، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمدزئی اور بشیر احمد شامل ہیں۔

Scroll to Top