کنگسٹن، جمیکا : ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا اور باقی دو میچز 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار بلے باز شائے ہوپ کو سونپی گئی ہے، جو پہلے بھی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ اسکواڈ میں کچھ نوجوان چہروں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائے ہوپ (کپتان) ، جیول اینڈریو ،جیدیا بلیڈز ،کیسی کارٹی ،روسٹن چیز ، میتھیو فورڈ ،جسٹن گریوز ،عامر جانگو ، شمار جوزف ، برینڈن کنگ ،ایون لوئس ،گڈاکیش موتی ، رتھر فورڈ ،جیڈن سیلز ،روماریو شیفرڈ
یہ سیریز ویسٹ انڈیز کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جائے گی اور اس میں ٹیم کی کارکردگی عالمی کپ کے کوالیفائنگ مراحل سے قبل خاصی اہمیت کی حامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ مکمل حقائق سامنے آ گئے
واضح رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 1-2 سے شکست دی تھی، جس کے بعد میزبان ٹیم اب ون ڈے فارمیٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم قوی امکان ہے کہ قریبی دنوں میں اعلان متوقع ہے۔





