پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ مکمل حقائق سامنے آ گئے

نئی دہلی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو اس ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہاکی انڈیا نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت میں منعقد ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اس حوالے سے موقف لینے کی کوشش جاری ہے۔

Scroll to Top