مستونگ کے شہداء کو سلام، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

کوئٹہ:  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ،میجرسمیت تین جوان شہید، چار دہشتگرد ہلاک

علی امین گنڈاپور نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم اس غم میں سوگوار خاندانوں کے برابر کے شریک ہیں۔

Scroll to Top