سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں فی تولہ سونا آج مزید 2,900 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس اضافے نے زیورات کے خریداروں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی توجہ بھی ایک بار پھر سونے کی جانب مبذول کرا دی ہے۔
10 گرام 24 قیراط سونا:
2487 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے
10 گرام 22 قیراط سونا:
2280 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 661 روپے

عالمی منڈی کی صورتحال:
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں 29 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3395 ڈالر ہو گیا ہے۔ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی تناؤ اور مہنگائی کے خدشات سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا، تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔

Scroll to Top