نان فائلرز کے لیے بڑا دھچکا، بینک ٹرانزیکشنز اور پراپرٹی پر ٹیکس میں حیران کن اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس کی شرح میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اب نان فائلرز جو یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم بینک سے نکلوانگے، انہیں 0.8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس سے قبل یہ شرح 0.6 فیصد تھی۔ یہ اضافہ مالی سال کے ٹیکس نیٹ کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس کی شرحوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 5 کروڑ روپے مالیت تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس کی شرح 3 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

جبکہ 10 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس کی شرح 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر اب 4 فیصد کی بجائے 2.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، جو کہ پہلے سے کافی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوٹویوٹا یارِس آسان اقساط پر حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات ٹیکس نیٹ میں توسیع اور پراپرٹی مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور غیر رسمی معیشت کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملے۔

Scroll to Top